مذاکرات، امریکا کا ایران کوپابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان

جمعہ 27 جون 2025 16:21

مذاکرات، امریکا کا ایران کوپابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)امریکی میڈیا نے ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کو بیرونی بینکوں میں اسکے 6 ارب ڈالر استعمال کی اجازت دی جاسکتی ہے، تاہم مذاکرات میں اہم ترین شرط ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینا ہے۔ایرانی سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے عربوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی پیش کش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔