پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں آزادکشمیر بھی شامل ہوگا، بھارت منفی پروپیگنڈوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوجائیگا ،ْ مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر میں قانون و قاعدے کی عملداری کو بھی یقینی بنارہی ہے

نظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن) و سابق امیدواراسمبلی پیرسیدسرفرازگیلانی کا بیان

اتوار 13 نومبر 2016 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں آزادکشمیر بھی شامل ہوگا، بھارت منفی پروپیگنڈوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوجائیگا ،ْ مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر میں قانون و قاعدے کی عملداری کو بھی یقینی بنارہی ہے، پوری ریاستی عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور اُن کی ٹیم کے کردارکوسراہتی ہے ،ْ ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) و سابق امیدواراسمبلی پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ،ْ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز پختہ نظریات کی حامل جماعت ہے ،ْ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ،ْ اصلاحات کی بات ہے اورکرے گی ،ْ وزیراعظم آزادکشمیر کو کرپشن سے پا ک دیکھناچاہتے ہیں ،ْ البتہ خرابیاں پیدا کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کاعزم مسلم لیگ نواز ضرور رکھتی ہے ،ْ ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انصاف اور میرٹ کا قتل عام نہیں کرنے دیاجائیگا ،ْ تمام تر سرکاری امورمیرٹ کی بنیادوں پرہوں گے ،ْ سفارشی کلچر کی جماعت متحمل نہیں ہوسکتی ،ْ میرٹ پر ہی سوفیصد یقین رکھتی ہے ،ْ پیرسیدسرفرازگیلانی کاکہناتھاکہ راہداری سے پاکستان اور آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں نکلیں گی ۔لوگوں کو روزگار کی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی جبکہ آزادکشمیر میں موٹر وے بھی بنائی جائے گی ، بھارت منفی عزائم سے پاک چائنہ راہداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ،ْ اپنے منفی عزائم کو ترک کرے ۔

متعلقہ عنوان :