وزیراعظم آزادکشمیر اور کمشنر میرپور ڈویژن نیوسٹی کے ماسٹر پلان نقشہ میں توڑ پھوڑ اور رد و بدل کا نوٹس لیں

ایکشن کمیٹی متاثرین منگلا ڈیم 1210کے رہنماء راجہ ظفرا قبال کا مطالبہ

پیر 14 نومبر 2016 18:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) ایکشن کمیٹی متاثرین منگلا ڈیم 1210کے رہنماء راجہ ظفرا قبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور کمشنر میرپور ڈویژن نیوسٹی بالخصوص سیکٹر اے میں ماسٹر پلان نقشہ میں توڑ پھوڑ اور رد و بدل کا نوٹس لیں ۔ سابقہ حکومت نے سیکٹر اے نیوسٹی فیلنگ والی اور بارشی نالہ اور سیوریج لائن کے اوپر پلاٹ نمبر 784تا804لگا کر الاٹ کر دئیے ۔

(جاری ہے)

سات سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ایم ڈی ایچ اے کے بڑے بڑے عہدوں پر موجود لاکھوں ماہانہ تنخواہیں ڈکارنے والے آفیسران ان متاثرہ خاندانوں کو پلاٹس الاٹ کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہ کر سکے اور سابقہ حکمرانوں کے اعلانات مٹی اور ریٹ کے ڈھیر بن کر ذیلی کنبہ جات کے اہل خانہ کی بے بسی اور بے کسی کا منہ چڑا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی کنبہ جات کے سینکڑوں کیسز آج بھی سرخ فیتے کی نذر کر کے ان متاثرہ خاندانوں کو دربدر کیاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکٹر اے میں فلنگ والے رقبہ پر مار ک شدہ پلاٹس منسوخ کیے جائیں ذیلی کنبہ کو مفت پلاٹس کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ مکمل ، معاوضہ جات اور نیوسٹی کے شہریوں کودرپیش دیگر مسائل بھی جلد از جلد حل کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :