پاکستان کی امن پسندی کو کمزور نہ سمجھا جائے،وزیراعظم نوازشریف
منگل 15 نومبر 2016 13:54
(جاری ہے)
اس موقع پر اجلاس کو ایل او سی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر مشیر خارجہ نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر حکومتی ردعمل سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے 7پاکستانی فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور اس پر پاکستانی حکومت نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے اب تک 26شہری شہید اور 107زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی فوج 2003کے سیز فائر معاہدے اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے،پاکستان کے صبروتحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے پاکستان کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا،پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کا ایل او سی پر کشیدگی بڑھانا علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ڈھارہا ہے،ایل او سی پر بھارت کا کشیدگی بڑھانا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کے جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی بڑھانے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ ہماری افواج نے ایل او سی پر فائر کرنے میں کبھی بھی پہل نہیں کی،پاک فوج ہمیشہ جارحیت کا بھرپور جواب دیتی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف کو حالیہ صدارتی انتخابات کے تناظر میں پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تذویراتی شراکت داری 7دہائیوں پر مشتمل ہے،پاکستان امریکہ کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،خطے میں امن ،سلامتی اور خوشحالی کیلئے پاکستان امریکہ اچھے تعلقات ناگزیر ہیںمزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.