چمن بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے افغانستان و پاکستان کے درمیان نہ صرف محبتوں میں اضافہ ہوگا ‘ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیر موثر اور مضبوط ہونگے

مظفرآباد میں افغان مہاجرین کی تنظیم کے نگران اعلیٰ شیر علی خان ،غفار خان ،شفیق خان کا مشترکہ بیان

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) چمن بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے افغانستان و پاکستان کے درمیان نہ صرف محبتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیر موثر اور مضبوط ہونگے ۔ایک ایسے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان بہتری آئی جب بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ گولہ باری کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مظفرآباد میں افغان مہاجرین کی تنظیم کے نگران اعلیٰ شیر علی خان ،غفار خان ،شفیق خان نے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمن طور خم بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب کے انعقاد سے افغان مہاجرین کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ہم دونوں ممالک کے سربراہان سے اظہار تشکر کرتے ہیں اورانہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ باب دوستی پر پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے سے نہ صرف پاکستان عوام بلکہ افغان مہاجرین کو دلی مسرت ہوئی ہے کہ دونوں ممالک میں دوستی کے ذریعے لچک پیدا ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کو قائم دائم رکھے اور عوام اور حکمرانوں میں پیدا ہونے والی دوریاں ختم ہوں ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں محبتیں بڑھیں اور آپس کے اختلافات بھلا کر عوام کی بھلائی کیلئے کام کریں اس میں ہماری خوشی ہے ۔