حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا

یاسین ملک مسجد سے نمازکی ادائیگی کے بعد باہر نکلے تو انھیں بھارتی پولیس اپنے ساتھ لے گئی،کشمیری میڈیا

منگل 29 نومبر 2016 23:12

حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا۔سرینگرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریت رہ نما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے منگل کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

کشمیری میڈیا کے مطابق یسین ملک کو اسوقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک مقامی مسجد کے باہرموجود تھے۔جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کیرہ نما یسین ملک اس سے قبل بھی کئی روز بھارتی حراست میں رہے جہاں انھیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔منگل کو یاسین ملک جب ایک مسجد سے نمازکی ادائیگی کے بعد باہر نکلے تو انھیں بھارتی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ عنوان :