بھارتی پولیس نے منی گام گاندربل سی18نوجوان گرفتار کرلئے

پیر 5 دسمبر 2016 22:04

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع گاندربل کے علاقے منی گام سے 18 نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان پر سکول پر پٹرول بم پھینکے کا الزام لگایا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں2نوجوان دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔

(جاری ہے)

منی گام کے لوگوں نے سرینگر میں صحافیوں کوبتایا کہ 29 نومبر کو جب بارہویں جماعت کا امتحان جاری تھا تونامعلوم افراد نے سکول عمارت پر 2 پٹرول بم پھینکے جو سکول کے احاطے میں پھٹ گئے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سے بھارتی پولیس نے چھاپے مار کر 18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے دو نوجوان نابالغ ہیں اور وہ دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :