ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند سے سردی کی شد ت میں اضافہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ،ْترجمان موٹر وے پولیس

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:41

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیامحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،ْپنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی ،ْسب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ْآئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران بالائی پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں قصور ، پتوکی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور گجرات میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

موٹر وے پولین کے ترجمان کے مطابق موٹر وے اور جی ٹی روڑ پر شدید دھند کے باعث بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی جس کے دوران موٹر وے پر ٹریفک کو قافلوں کی صورت میں روانہ کیا جا تا رہا ۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔