میڈیا سینٹر جورا میں طیارہ حادثہ کے شہید افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ اجلاس کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:15

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پی آئی ائے کے طیارہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے ایک اجلاس میڈیا سینٹر جورا منعقد ہوا ،اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر ملک گلزار احمد ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران جورا ،وکلاء ،صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء اجلاس نے طیارہ میں شہید ہونے والوں کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ملک گلزار احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے لواحقین کے اس عظیم دکھ میں نیلم کی عوام برابر کی شریک ہے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے رہنمائوں ،غلام سرور قریشی،پیپلزز پارٹی کے رہنماء منصور اعوان ،مسلم کانفرنس کے نوجوان رہنماء عاطف نزیر مغل جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ ضلع نیلم کے صدر ملک گلزار احمد نے اپنے اپنے کارکنان کے ہمراہ تعزیتی اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :