اہم خبر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد اور بارہمولہ کے اضلاع میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیے نوجوانوں کی شہادت پر زبردست بھارت مخالف مظاہرے، جنازے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

بدھ 14 دسمبر 2016 19:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اسلام آباد اور بارہمولہ کے اضلاع میںآج دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے باسط رسول نامی نوجوان کو ضلع اسلام آبادکے علاقے بیج بہاڑہ میں بیوورہ ہادی گام کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ممبئی کے مقام پر ایک رہائشی مکان کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے مبلے سے ایک نوجوان کو لاش برآمد ہوئی ہے۔ دریں اثنا باسط رسول کی شہادت کی خبر بھیلتے ہی بیج بہاڑہ کے مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر آگئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ مطابق بیج بہاڑہ، کینل وان، بیوورہ، سری گفوارہ اور دیگر مقامات پر ہزاروں لوگ سڑکوںپر آئے اوربھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

باسط رسول کا تعلق ضلع اسلام آباد کے گائوں مرہامہ سے بتایا جا تا ہے ۔ شہید کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ بی ٹیک میں زیر تعلیم تھا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جنازہ کے شرکا ء سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔حریت رہنما مختار احمد وازہ نے بھی شہید باسط رسول کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سوپور کے مختلف علاقوںمیں بھی لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ وہ مکان کے ملبے سے برآمد ہونے والی لاش کو اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے قصبے کے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں معلومات کے تبادلے سے روکنے کے لیے موبائل فون سروس بھی معطل کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :