این ٹی ایس کا نفاذ ،پبلک سروس کمیشن کی میرٹ پر تشکیل ‘ریاستی اداروں میں کرپشن میں نمایا ں کمی

عوام کی اکثریت کا وزیراعظم آزادکشمیر کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

بدھ 28 دسمبر 2016 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) این ٹی ایس کا نفاذ ،پبلک سروس کمیشن کی میرٹ پر تشکیل ،ریاستی اداروں میں کرپشن میں نمایا ں کمی عوام الناس کی اکثریت نے وزیراعظم آزادکشمیر کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی سمت درست اور اصلاحاتی ایجنڈے کو ریاست کے ساٹھ سالہ مسائل کے حل کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا ہے حکومت پر نوجوانوں کا سب سے زیادہ اعتماد جبکہ سیاسی کارکنان نے ریاست میںتبدیلی کی طرف پیش قدمی خوش آئند قرار دی غریب اور متوسط طبقات کی امیدوں کا مرکز فاروق حیدر اگر ناکام ہوگئے تو لوگوں کا ریاست پر سے اعتماد ختم ہونے کا اندیشہ ہے ان خیالات مشاہدات کا اظہارمعروف غیر سرکاری ادارے کشمیر نیوز واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر مرزا سیف اللہ نے آزادکشمیر کے دس اضلاع سے کیئے جانے والے سروے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کیا جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر کے نوجوانوں کی 67فیصد اکثریت نے وزیراعظم کے اقدامات بالخصوص این ٹی ایس پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم پی ایس سی اس وقت تک پرانی تھی اور سو فیصد نوجوانوں کا مطالبہ تھا کہ اسے تبدیل کیا جائے جس پر عمل ہو چکا ہے 84فیصد عوام نے گزشتہ 5ماہ کے دوران کرپشن میں بڑی حد تک کمی کے حق میں بات کی جبکہ 48فیصد عوام نے صحت کی سہولیات کو بدترین جبکہ حکومتی عزم و اقدامات سے بہتری کی امید رکھنے والوں کی تعداد 55فیصد ہے آزادکشمیر کے عوام کی غالب اکثریت یعنی 88فیصد عوام نے آزادکشمیر میں آئینی اصلاحات کی حمایت کی ہے اسی کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا تاہم اصلاحات کی نوعیت پر آرا مختلف جس کا تناسب 16فیصد ہے آزادکشمیر میں تعلیم کے معیار کو 79فیصد عوام نے سرکاری شعبہ میں انتہائی پست قرار دیا ہے جبکہ 61فیصد کے خیال میں اس شعبہ میں کی جانے والی حکومتی اصلاحات ابھی تک نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر بھر کے 10اضلاع سے 1250افراد سے رائے معلوم کی گئی جبکہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے 79افراد نے رائے دی سروے میں وزیراعظم آزادکشمیر کے عزم اور اقدامات کی عوام کی اکثریت نے بھرپور حمایت کی کشمیر نیوز واچ کے ڈائریکٹر کے مطابق آزادکشمیر کی بیوروکریسی کے رویئے میں اگرچہ حکومت کے قیام کے بعد نمایاں تبدیلی آئی ہے مگر اس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیئے اقدامات ضروری ہیں سروے کے مطابق آزادکشمیر کا سب سے بڑا محکمہ تعلیم مزید اصلاحات کا متقاضی ہے بحیثیت مجموعی آزادکشمیر حکومت بالخصوص وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت پر عوام الناس کا اعتماد اور میاں نواز شریف کے پے درپے آزادکشمیر کے دورے اور تعمیر و ترقی کے معاملات میں ذاتی دلچسپی سے لوگوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ خطے کے دیرینہ اور حل طلب مسائل سے چھٹکارا پانے کا یہ سنہری اور شائد آخری موقع بھی ہے ادارے کے مطابق سروے کی تفصیلات ویب سائٹ پرشیئر کی جا رہی ہیں جہاں تک ہر آدمی کی رسائی ہو گی ادارے کے مطابق سروے قطعی طور پر ریاست بھر کے عوام کے خیالات کا کلی طور پر اظہار پیش کرتا لیکن ایک بین الاقوامی معیار کو اپناتے ہوئے سیمپلنگ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :