بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً فوجی راج قائم کر رکھا ہے، اعظم انقلابی

کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لئے گئے ہیں، بھارت طاقت کے نشے میں دھت ہے، بیان

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر محاذِ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں عملاً فوجی راج قائم کر رکھا ہے اورکشمیریوںکے تمام حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اعظم انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران استعماری اور فسطائی سوچ کے خول سے باہر آنے کیلئے تیار ہی نہیں اوروہ طاقت کے نشے میں دُھت ہیںلہذا یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے مًعروضیّت پر مبنی پالیسی اختیار کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور کٹھ پتلی حکومت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین گیلانی نے پچھلے چھ مہینے کے دوران میر واعظ عمر فاروق اورمحمدیاسین ملک کے تعاون سے جس شاندار طریقے سے کشمیر میں ایک عوامی احتجاجی تحریک کی قیادت کی وہ لائق تحسین ہے۔محمد اعظم انقلابی نے کہا بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کو جیلوں سے رہا کر کے مسئلہ کشمیر کے پرُامن اور باعزت تصفیہ کا راستہ پیدا کرے۔

متعلقہ عنوان :