
سینیٹرتاج حید ر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس، کئی اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 30 دسمبر 2016 21:40
(جاری ہے)
سینیٹر تاج حید ر نے کہا کہ وزارت ایک سروے کرائے جہاںوولیٹج اور فلکچوئیشن کا مسئلہ ہے وہاں اقدامات اٹھائے جائیں ۔
سینیٹر نثار محمد نے کہا کہ ڈسکوز کے اپنے لاسز زیادہ ہیں ۔ سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ پیسکو کو ماڈل بنا کر پورے ملک میں مرحلہ وار بہتری لائی جائے ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی لاگت پیدائش کے میرٹ آرڈر کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئل کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کم ہونے کی وجہ سے پچھلے 14ماہ سے عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں ۔ قائمہ کمیٹی کو میرٹ آرڈر سے بھی آگا ہ کیا گیا۔اراکین کمیٹی نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ پلانٹ جو سستی بجلی پیدا رکرتے ہیں وہ کیوں بند پڑے ہیں اور میرٹ لسٹ کی خلاف ورزی کیوں کی جاتی ہے۔ جس پر کمیٹی کو بتا یا گیا کہ تین پلانٹ بند پڑے ہوئے ہیں اور عوام کی ضرورت کے مطابق پلانٹ چلا کر ضرورت پوری کی جاتی ہے ۔کل تک سات ہزار میگا واٹ کی طلب تھی۔چیف ایگزیکٹو آئسکو اسلام آباد نے کمیٹی کو بتا یا کہ اسلا م آباد میں 480بجلی چوری کے کیسزدرج کرائے گئے ہیں۔جس پر سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی بہت زیاد ہ چوری کی جاتی ہے اور بجلی کی چوری واپڈا کے عملے کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے۔ ان کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ سسٹم میں زیاد ہ بجلی پیدا کرنے کی کیپسٹی موجود ہے ۔سینیٹر عطا ء الرحمٰن نے کہا کہ لکی مروت میں لکی سیمنٹ بجلی پیدا کر رہا ہے مگر ان سے بجلی خریدی نہیں جارہی اور بجلی کے شعبے کے ملازمین کنڈے لگا کر لوگو ں کو بجلی بھی دے رہے ہیں اور ایک دیہات میں ماہوار تین سو روپے وصول کرکے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ عملے کے خلاف بھی کوئی مقدمے درج کیے گئے ہیں آئند ہ اجلا س میں آگا ہ کریں ۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ کراچی میں غریب علاقوں میں بجلی کی قیمت کم ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیاد ہ کی جاتی ہے اور جن علاقوں میں بجلی قیمت زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم کو بہتر کیا جائے ۔ اور اچھی مشینری لگا کر نہ صرف بجلی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ دور دراز علاقوں میں پہنچائی بھی جاسکتی ہے۔ سینیٹر نثار محمد نے کہا کہ مالا کنڈ سے بل ریکوری 97فیصد ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ملتی ۔ قائمہ کمیٹی نے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی ۔جو بجلی گھروں کے منصوبوں کی کارکردگی ، مسائل ، بجلی کی پیداوار و سپلائی و دیگر معاملا ت کا جائزہ لے کر قائمہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی ۔ ذیلی کمیٹی ان منصوبہ جات کا بھی جائز ہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ جن منصوبوں کی تکمیل پر اضافی اخراجات اٹھانا پڑے ہیں ۔ ذیلی کمیٹی پہلے نیلم جہلم ، نندی پور اور ساہیوال بجلی منصوبے کا جائزہ لے گی پھر دیگر کمیٹی کے نامزد بجلی گھروں کا جائزہ لے گی۔ اراکین کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کے حکام کو سفارش کی کہ دنیا سولر بجلی کی طرف منتقل ہورہی ہے اس حوالے سے ماہرین ، تحقیق کرنے والوں سے مل کر منصوبہ جات تیا رکیے جائیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نیشنل انرجی پروگرام بن چکا ہے 2017کے آخر میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ نیشنل انر جی پروگرام میں جیکا این ٹی ڈی سی اور دیگر ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور صوبوں کو بجھوا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں بجلی طلب 1680میگا واٹ ہے ۔جبکہ سپلائی 800میگا واٹ ہے ۔ دو نئی ٹرانسمیشن لائنیں اور گرڈ اسٹیشن بھی قائم کیے جارہے ہیں جس سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں سینیٹرز تاج حید ر، محمد داؤد اچکزئی ،نثار محمد ، عطاء الرحمان ، غوث محمد نیازی ، احمد حسن اور نعمان وزیر خٹک کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی حسن ناصر جامی، جوائنٹ سیکرٹری پانی وبجلی محمد ضیغم ، سی ای او آئسکو رانا عبدالجبار کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے، 52کو بچا لیا گیا،شیری رحمن
-
رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ، ملزمان موقع سے فرار، مقدمہ درج
-
لودھراں،شیمپو کے ساشے پر بہن سے جھگڑا، بھائی نے خودکشی کر لی
-
پی آئی ٹی بی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم بارے تربیتی سیشن
-
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور سے چلنے والی اور آنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
-
گورنر خیبرپختونخوا کا دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد سیاحوں کے ڈوبنے کے حادثہ پرافسوس
-
شیری رحمان کا دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
حنا پرویز بٹ کی چینی کمپنی سے ملاقات، خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس منصوبے پر غور
-
پنجاب بھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
-
کوہستان سکینڈل خیبرپختونخوا حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہی: عظمیٰ بخاری
-
سفارتی سطح پر بھارت کا تنہا رہ جانا پاکستان کے بیانیے کی فتح ہے‘ سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.