بھارتی فوجیوں نے مزید 2کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کٹھوعہ حملوں کیخلاف (آج)مظاہرو ں کی کال

جمعرات 12 جنوری 2017 18:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے جموںخطے کے مسلمانو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل نماز جمعہ کے بعد پر امن مظاہرو ں کی کال دی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ہند و انتہا پسندوں کی طرف سے کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں کے ذریعے فرقہ پرست غنڈوں اور انکے حمایتیوں کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ وہ 2017کو 1947کی عینک سے دیکھنا چھوڑ دیں جب ہندوئوں نے لاکھوں مسلمانوں کو ذبح کر دیا تھا۔

انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر ایک وحدت ہے اور ایک علاقے کو پہنچنے والی تکلیف کا درد ہر طرف محسوس کیا جائے گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ علاقے بھر کے علماء، آئمہ مساجد اور خطیبوں سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے اپنے خطبات میں جموںخطے کے مسلمانوں کو درپیش مشکل صورتحال سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جو جموںوکشمیر عوام مجلس عمل کے سربراہ بھی ہیںسرینگر میںتنظیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیموں کے ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس مقصد کیلئے وہ غیر انسانی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میںمسلمانوں کی آبادی کے تناسب ،مسلم اکثریتی شناخت اور جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کیا جاسکے ۔حریت رہنماء مختار احمد وازہ نے شوپیاںکے دورے کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوںنے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ ، نعیم احمد خان ، فاروق احمد توحیدی ، محمد یوسف نقاش اور ناہید ہ نسرین نے اپنے الگ الگ بیانات میںکہاکہ بھارت نواز سیاسی جماعتوںنے کشمیر پر بھارتی تسلط کو دوام بخشنے کیلئے تعاون فراہم کیا ہے ۔ادھر بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے بے تاڑ نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔

متعلقہ عنوان :