پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو جلانے کا معاملہ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے والدہ کو سزائےموت سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 15:52

پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو جلانے کا معاملہ، انسداد دہشتگردی کی عدالت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو جلانے کے معاملے کی لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ اے ٹی سی نے پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلائے جانے والی زینت کی والدہ کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2016ء میں زینت بی بی کو اس کی والدہ نے پسند کی شادی کرنے پر فیکٹری ایریا میں زندہ جلادیا تھا۔ پولیس نے زینت کی والدہ اور بھائی کو حراست میں لیا جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زینت کی والدہ نسرین بی بی کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی نے زینت کے بھائی انیس کو بھی عمر قید کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :