کراچی، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرات 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے ، 2 روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

جمعہ 20 جنوری 2017 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) کراچی میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ اوربلوچستان میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش اوربرفباری کے بعد چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے کراچی اوراس کے گرد ونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرات 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سردی بڑھنے سے جہاں گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے وہیں بعض مقامات پرگیس پریشر بھی کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اورآئندہ 2 روز کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں تاہم مشرق سے آنے والی ہوائیں موسم کومزید سردکردیں گی۔

متعلقہ عنوان :