نام نہاد بھارتی جمہوریت کی آڑ میں جموں وکشمیر میں ہرقسم کے مظالم جاری ہیں، محمد یاسین ملک

ظلم و جبر پر خاموش رہنا یا اس کی حمایت کرنابھارتیوں کی کشمیر دشمنی کا ثبوت ہے،بیان

منگل 24 جنوری 2017 19:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیر کے طول و عرض میں جاری بھارتی مظالم، خانہ تلاشیوں اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کی آڑ میں یہاں ہرقسم کے مظالم جاری ہیں جو اپنی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںکہاکہ کشمیری جب اپنے حق کی خاطر پرامن احتجاج کرتے ہیں تو ان پر پیلٹ اور گولیاں برسائی جاتی ہیں اور براہ راست ان کی آنکھوں کو نشانہ بنایاجاتا ہے تاکہ انہیں عمر بھر کیلئے معذور کیا جائے۔ لیکن جب بھارتی شہرچنئی کے لوگ احتجاج کرتے ہیں اور وہاں جلائو گھیرائو ہوجاتا ہے تو وہاں کوئی پیلٹ یا پاوا شیل استعمال نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور خیالات کی جنگ جیسے مفروضوں کی حقیقت یہ ہے کہ یہاں اگر کوئی شخص سرکاری کلینڈر کے برعکس اپنا کلینڈر بناتا ہے تو اُسے بھی گرفتار کرکے ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی دوہرا معیار ثابت کرتا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کاحصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بھارت کے ناجائز تسلط کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

انہوںنے کہا ستم ظریفی یہ ہے کہ بھارت کے تمام طبقے اس ظلم و جبر پر یا خاموش ہیں یا کھلے عام اس کی حمایت کرتے ہیںجو بھارتیوں کی کشمیر دشمنی کا کھلاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یقین کامل ہے کہ وہ اپنی مسلسل جدوجہد سے عنقریب بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حا-․صل کریں گے۔ محمد یاسین ملک نے معروف سماجی رہنما اور ویسٹرن موٹرٹرانسپورٹ کے چیئرمین حاجی محمد رجب بیگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے جنت نشینی اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :