مو جودہ حکمرانوں کی سٹیل ملو ں شوگر ملوں میں اضا فہ ہوا امیر امیر ہوتا گیا غریب غیرب تر ہو گیا ، پاکستان میں فرقہ واریت نہیں نہ ہی مذہبی منافرت ہے،شیعہ سنی پا کستان کے با نی ہیں ،چند شر پسند انتہا پسندوں نے ملک میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے، سیکرٹری وحدت المسلمین پا کستان کے علامہ راجہ نا صر عبا س کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 25 جنوری 2017 21:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2017ء) سیکریٹری واحدت المسلمین پا کستان کے علامہ راجہ نا صر عباس نے کہا ہے کہ مو جودہ حکمرانوں کی سٹیل ملو ں شوگر ملوں میں اضا فہ ہوا امیر امیر ہوتا گیا غریب غیرب تر ہو گیا پا کستان کی واحد سٹیل مل کا دیوالیہ نکل گیا پاکستان میں فرقہ واریت نہیں نہ ہی مذہبی منافرت ہے شعیہ سنی پا کستان کے با نی ہیں چند شر پسند انتہا پسندوں نے ملک میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے وہ ایسی حر کتیں کر تے ہیں جس سے ملک میں افراتفری پھیلے وہ گز شت روز یہاں پریس کا نفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پا کستان واحد ملک یہاں قانون کمزور ہے اگر قانون پر مکمل طریقے سے عملدرآمدکیا جا تا تو آج پا کستان کے حالات ایسے نہ ہو تے انہوں نے کہا کہ ہمیں قا ئد اعظم اور علا مہ اقبال کا پر امن پا کستان چا ہیے دہشت گردی والا نہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہر حکو مت کے اچھے کا موں کی تعریف کر تے ہیں اور سپورٹ بھی کر تے ہیں مگر پا کستان میں مولوی ہو نا ایک جرم موذن اور کسی بھی خطیب کے خلاف کاروائی فورٹ شیڈول کے تحت کی جا تی ہے ایک منصوبے کے تحت فورتھ شیڈول کو انتقا می کار وائی کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے یہاں حکو مت کے خلاف بات کر نے والے کو مجرم قرار دیا جا تا ہے اس موقعہ پر سنی اتحاد پا کستان کے چیئر مین صا حبزادہ حا مد رضا نے کہا کہ پا کستان کی پار لیمنٹ کی نگرا نی ایسے ایم این اے کے سپرد کر دی جا تی ہے جس کو اے بی سی نہیںآتی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو صرف فنڈ کی ضروت ہو تی ہے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا پا نا مہ لیک حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن گیا اب نہ وہ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکیں گے انہوں نے کہا شعیہ سنی بھا ئی بھا ئی ہیں منافرت پھیلا نے والوں کو شکست ہو گی۔

متعلقہ عنوان :