نوازشر یف کو عہدے سے ہٹانے سے جمہو ریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ‘نیا وزیر اعظم آجائیگا ‘ اعتزاز احسن
پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے ججز اوروزیر اعظم نواز شریف بہت سوفٹ جا رہے ہیں‘عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک اور ریلی نکالے گی‘ سینیٹ میںقائد حزب اختلاف کا ٹی وی انٹر ویو
ہفتہ 28 جنوری 2017 22:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے ججز اوروزیر اعظم نواز شریف بہت سوفٹ جا رہے ہیں‘عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے پاناما کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے وہ عوام کی عدالت میں اس کیس کو ہار چکے ہیںمک مکا والی سیاست کا وقت گزر چکا جس سے ملک کو بہت نقصان بھی پہنچا ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس کیس میں پھنس چکے ہیںشریف خاندان نے تسلیم کرلیا ہے کہ لندن کے فلیٹس ان کے اپنے ہیں ،یہ بات الگ ہے کہ وہ مریم نواز کے ہیں یا حسین نواز کے،مریم نواز اس کیس میں صرف ڈسٹریکشن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس پاناما کیس کے حوالے سے کافی مواد آچکا ہے اس وقت عدالت فیصلہ کر سکتی ہے،اسے کوئی دقت یا تنگی نہیں اپنافیصلہ سنانے میں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے قطری خط جیسے ثبوتوں کوماننا شروع کردیا تو عوام اور ہم سب منی لانڈرنگ کرنے میں آزاد ہوں گے۔احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ۔انہوں نے اپنی بیرون ملک جائیدادیں قبول کرلی ہیں اوران کے قانونی ثبوت بھی جمع نہیں کروا سکے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک اور ریلی نکالے گی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.