بھارتی جارحیت اور فرضی جھڑپوں میں شہید ہونے والے شہریوں اور مجاہدین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شیخ جمیل الرحمان

پیر 13 فروری 2017 21:08

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور تحریک ا لمجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے فرصل کولگام اور دیگر علاقوں میں بھارتی جارحیت اور فرضی جھڑپوں میں شہید ہونے والے شہریوں اور مجاہدین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کاز کے لئے قربان ہونے والے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

قوم کی آزادی اور عزت و وقار ، اعلائے کلمة اللہ کے لئے جو شہید ہو گئے ، وہ کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کی عظیم قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔ ایک بیان میں شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ ہم ان شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ موت ایک دن ہر ذی جان کو آنی ہے۔ لیکن شہادت کی موت عزت کے موت ہے۔ بلا شبہ شہید مردہ نہیں بلکہ زندہ ہیں۔ ظلم اور جارحیت ، غلامی کے خلاف ان کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ یہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے جس پر ہم چلتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور نسل کشی کی پالیسی کشمیریوں کو جدوجہد ختم کرنے یا سرینڈر پر کبھی مجبور نہیں کر سکتی ہے۔ اللہ پاک ان شہداء کے صدقے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازیں گے انشاء اللہ۔

متعلقہ عنوان :