بھارتی فورسز نہتے کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل عام کررہی ہیں،جب سے بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط کٹھ پتلی حکومت وجود میں آئی ہے، ریاست کی صورتحال ابتر،شہادتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے،پر امن سیاسی سرگرمیوں پر مکمل قدغن ہے، سید علی گیلانی
جمعرات 16 فروری 2017 13:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے اور لوگوں کو پُرامن طریقے سے اپنی آواز بلند کرنے کا حق بھی نہیں ہے ۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ پیلٹ گن کو اگرچہ مہلک ہتھیار قرار دیا گیا ہے اور اس کے استعمال سے گزشتہ سال بڑی تعداد میں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں لیکن قابض انتظامیہ نے ا علانیہ اس کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے اور آج بھی ایک درجن سے زائدنو جوان پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرے اور ہڑتال کرانا لوگوں کا کوئی شوق یا مشغلہ نہیںبلکہ بھارتی فورسز کے مظالم کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میںآر ایس ایس کی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیر میں حالات کو مسلسل ابتر بنائے رکھنا چاہتی ہے تاکہ کشمیریوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی طورپر بھی کمزور کیا جائے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دشمن کی سازشوںسے باخبر رہیں اور انہیںہر سطح پر ناکام بنانے کی کوشش کریں۔دریں اثناء سید علی گیلانی کی ہدایت پر حریت رہنما غلام نبی سمجھی، فاروق احمد شاہ، محمد اشرف لایا، بلال احمد صدیقی، محمد یاسین عطائی، عبدالرشید لون، محمد رمضان خان، خواجہ فردوس احمد، محمد یوسف میر، ظہیر عباس اورسجاد احمد لون سخت پابندیوں کے باوجود کولگام پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں انہوں نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت وہمدردی کیا۔ کرفیو جیسی پابندیوں کے باوجود بڑے جلسے منعقد ہوئے اور لوگوںنے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ قابض انتظامیہ نے کولگام کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اورشبیر احمد شاہ کو گھروں میں جبکہ آزادی پسند رہنمائوں محمد یٰسین ملک، محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین اور عمر عادل ڈار سمیت درجنوں نوجوانوں کو پولیس اسٹیشنوں یا گھروں میں نظربند کردیا تھا۔ حریت چیئرمین نے حاجن اور ہندواڑہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں وکشمیر کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.