بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں، میر واعظ عمر فاروق

بھارت نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورزایکٹ اور دیگرکالے قوانین کے ذریعے اپنی فورسز کو نہتے شہریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی ہے ،ْ خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 13:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا خطہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق طاقت اور تشدد کے بل پر حقوق سلب کرلئے گئے ہیں ،ْ بھارت نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورزایکٹ اور دیگرکالے قوانین کے ذریعے اپنی فورسز کو نہتے شہریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا حالیہ بیان مکمل طور پر اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جسکے تحت بھارت نے اپنی فوج کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی سربراہ کا بیان مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوںکی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت صرف طاقت اور تشدد کی بات کر تاہے لیکن اگر طاقت اور فوجی دبائو سے مسئلہ کشمیر کوحل ہونا ہوتا تو اب تک حل ہو چکا ہوتا۔