جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ، اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے، نبیل گبول
نواز شریف کو اب سعودی شہزادہ یا قطری خط نہیں بچا سکے گا ، عوام نواز شریف کا احتساب کریں گے آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرادری کو لیاری سے الیکشن لڑائیں، لیاری میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 26 فروری 2017 19:50
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نبیل گبول کا لیاری میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر والہانہ استقبال کیا اور اہلیان لیاری کی جانب سے لیوا ڈانس کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ، اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیاری والوں کو شاباشی دیتا ہوں جو انہوں نے اس حالت میں بھی لیاری کا ساتھ نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر نبیل گبول پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا ، آج بھی وہ وہیں ہے۔ جن قوتوں نے لیاری کے نوجوانوں کو قلم کی جگہ اسلحہ دیا انکے خاتمے کا دن ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے نوجوانوں کو کم سے کم دس ہزار نوکریاں دی جائیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرادری کو لیاری سے الیکشن لڑائیں۔ میری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو یا شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیاں لیاری سے الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب سعودی شہزادہ یا قطری خط نہیں بچا سکے گا ، 2017الیکشن کا سال ہے۔ عوام نواز شریف کا احتساب کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.