وزیر اعظم کو اتنی آسانی سے سزا نہیں مل سکتی تو کلین چٹ بھی نہیں ملے گی‘ نواز شریف نے اپنی صفائی میں ایک دستاویز بھی پیش نہیں کی‘ عدالت نے بہت نرم ہاتھ رکھا ،اسے وزیر اعظم کو طلب کرنا چاہئے تھا ، پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ‘ اس سطح پر کمیشن بنانا معاملے کوطول دینے کے مترادف ہو گا ‘ نواز شریف کے بزنس کو وائٹ قرار دینے سے انارکی آ جائیگی، سپریم کورٹ کو چاہیے پھر بیٹھے اور و زیر اعظم سے ریکارڈ طلب کرے
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 15 مارچ 2017 19:09
(جاری ہے)
پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ۔ عدالت کا فیصلہ وزیر اعظم واز شریف پر نرم ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان نے بیرون ملک بیش بہا اثاثے تسلیم کر لئے ہیں۔
وزیر اعظم کے خاندان نے تمام اثاثوں کے ثبوت دئیے ہیں۔ نواز شریف کا صفائی کا موقف تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اعتراز احسن نے کہا کہ ا یک قطر یا امارات سے کوئی خط لے ک آ جائے تو سارا بزنس وائٹ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کے بزنس کو وائٹ قرار دینے سے انکار کی آ جائے گی۔ عدالت نے بہت نرم ہاتھ رکھا ہے۔ عدالت کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعظم کو طلب کرتی۔ وزیر اعظم کو طلب نہیں کیا گیا تو کم از کم ان سے تمام ریکارڈ طلب کیا جاتا۔ اگر وزیر اعظم ریکارڈ پیش نہ کرتے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح توہین عدالت کی سزا دیدی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے لئے 10 سال زائد المعیاد نظر ثانی کی درخواست کو منظور کیا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ماضی کی روایت سے ہٹ کر فیصلہ ہو گا۔ وزیر اعظم سے دستاویزات طلب نہ کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے پاس آپشن محدود ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صفائی میں بالکل دستاویز بھی پیش نہیں کی۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو اتنی آسانی سے سزا نہیں مل سکتی لیکن کلین چٹ بھی نہیں ملے گی۔ اس سطح پر کمیشن بنانا معاملے کو طول دینے کے مترادف ہوگا۔ سپریم کور ٹ کو چاہیے پھر بیٹھے ا ور و زیر اعظم سے ریکارڈ طلب کرے۔ …(رانا+ار)مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.