پیر علائو الدین صدیقی نے انتہاء پسندی و شدت پسندی کے رجحانات کی مخالفت کرکے سامنے اسلام کا معتدل اور روشن چہرہ سامنے لایا ،ْ سردار مسعود خان
درگاہیں اور روحانی شخصیات معاشرے کی اصلاح اور دین کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر پر شعور اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں ،ْخطاب
پیر 27 مارچ 2017 16:07
(جاری ہے)
سماجی و رفاعی کام ان کا طرہ امتیاز ہے۔ آپ نے سار ی زندگی دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے وقف کئے رکھی ۔
آپ نے روایتی پیری مریدی کے ساتھ دین اسلام کی جدید خطوط پر تبلیغ و اشاعت پر خصوصی توجہ دی ۔ آزاد کشمیر کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے تراڑ کھل نیریاں شریف میں محی الدین اسلامی ٹرسٹ کے زیر اہتمام نجی شعبے کی پہلی محی الدین اسلامی یونیورسٹی قائم کی۔ جس میں دینی اور اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو جدید عصری علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس یونیورسٹی سے اب تک ہزاروں طلباء ایم فل اور پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل حضرت شیخ العالم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پیر علائو الدین صدیقی کی تعلیمات اور یادیں ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔ ٹی وی پر ان کے خطبات میں مسائل تصوف سن کر دل کو سکون ملتا تھا۔ اس کے علاوہ آپ نے اندرون ملک اور بیرون ملک درجنوں تعلیمی ادارے قائم کئے۔ جن میں جدید سائنسی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ آپ نے آزاد کشمیر میں نجی شعبے کا واحد اور پہلا میڈیکل کالج قائم کیا۔ تراڑ کھل اور میر پور میں جدید ہسپتال بنائے جہاں دکھی انسانیت کی خدمت کی جا رہی ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پیر علائو الدین صدیقی کا پر نور چہرہ نفس مطمینہ کی علامت تھا انہوں نے کہا کہ 9/11کے بعد اسلام کے خلاف مغرب میں انتہاء پسندی کا پروپیگنڈا زوروں پر تھا جس کا مقابلہ کرنے اور اسلام کا حقیقی پیغام دنیا تک پہنچانے کے لیے ااپ نے برطانیہ میں نور ٹی وی قائم کیا۔ جس کے ذریعے یورپ میں اسلام کا معتدل اور روشن خیال چہرہ روشناس کرایا گیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آپ نے برطانیہ میں مذاہب عالم کے رہنمائوں کو باور کرایا کہ مسلمانوں کی کسی مذہب سے کوئی لڑائی نہیں ۔ ہمیں ملک کر دنیا میں امن اور سلامتی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ حقیقی امن اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب حضرت آدم علیہ السلام سے لے کرنبی الآخر الزماں تک تمام انبیاء علیہ السلام کا ادب و احترام کیا جائے۔ سیمینار سے وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ ، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد سلطان العارفین سجادہ نشین نیریاں شریف ، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین ، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری ، مفتی غلام محمد سیالوی ، مولانا فضل الرحمن خلیل ، پیر ممتاز احمد نظامی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.