یاسین ملک اورشبیر شاہ کی طر ف سے چاڈورہ میں3معصوم شہریوں کو قتل اور درجنوں کو زخمی کرنے کی مذمت

آزادی پسند رہنمائوں کا شہید نو جوانوںکے اہل خانہ سے ہمدردری اور تعزیت کا اظہار

منگل 28 مارچ 2017 19:04

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اورڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے چاڈورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے 3نہتے شہر یوں کو قتل اور درجنوں افراد کوزخمی کر نے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معصوم نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری عوام جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے لوگوں کے گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

شبیر احمد شاہ نی3 نوجوانوں کو شہید اوردرجنوں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی فوج کی جانب سے جموںوکشمیر کے عوام کے خلاف جنگ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کالے قانون آرمڈ فوسز سپیشل پاورز ایکٹ کی آڑ میں بھارتی فوجی خود کو جوابدہی سے مبرا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ واقعہ بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کاروائیوں پر خاموش تماشائی کا کردار اد ا کرنے والے لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ حریت رہنما نے شہید ہونے والے نو جوانوںکے اہل خانہ سے ہمدردری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ ضرور رنگ لائے گا ۔انہوں نے ایک بار پھر نام نہاد انتخابات کابا ئیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو انتخابات کا بائیکاٹ کرکے واضح کرنا ہے کہ وہ ریاست کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سنجید اور شہداء کی قربانیوں کے رکھوالے ہیں۔

متعلقہ عنوان :