سڑک ،پانی اور بجلی جیسے خوشنماء نعرے ایک فریب ہیں،شبیر احمد شاہ

قابض فورسز نہتے عوام کو بدترین ظلم و تشدد اور قتل و غارت کا نشانہ بنا رہی ہیں،عوام انسانی ظالم قوتوں کے سامنے سرنگوں ہونے کے بجائے سینہ سپر ہوکر منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں، حریت رہنماء

بدھ 29 مارچ 2017 18:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمدشاہ نے چاڈورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چارکشمیریوںکے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہے قابض فورسز نہتے عوام کو بد ترین ظلم و تشدد اور قتل و غارت کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز ایک جانب نہتے کشمیریوںکا قتل عام کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف شہداء کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے نہ کر کے ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھی شرمسار کر رہے ہیں۔انھوں نے جہانگیر چوک میں شہید نوجوان کے لواحقین کے ساتھ بھارتی پولیس کے رویہ اور انہیں اس کا آخری دیدار کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایمبولنس میں کوئی توپ نصب نہیں تھی بلکہ ایک ایسے جوان کی لاش تھی جسے فورسز اور پولیس اہلکاروں نے جینے کے حق سے محروم کردیا تھا ۔شبیر احمد شاہ نے کہاکہ کشمیریوں سے ووٹوں کی بھیک مانگنے والے لوگوں کو اس طرح کے سفاکانہ واقعات پر بالکل شرم محسوس نہیں ہورہی ہے ۔انہوںنے کشمیریوں سے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل دوہراتے ہوئے کشمیری عوام سے کہاکہ انتخابی عمل سے دور رہیںکیونکہ سڑک ،پانی اور بجلی جیسے خوشنماء نعرے ایک فریب ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بھارت انتخابی ڈھونگ میں ووٹوں کو عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے ۔انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت میں جنگی جانوروں کے تحفظ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے جبکہ کشمیرمیں نہتے عوام کے قتل عام کو جاری رکھنے کیلئے نئے اور مہلک ہتھیار آزمائے جارہے ہیں۔حریت رہنماء نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمیر کی آوا ز سنیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے جس طرح کشمیر کو مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے اس سے یہاں انسانی ظالم قوتوں کے سامنے سرنگوں ہونے کے بجائے سینہ سپر ہوکر منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار دنیا تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ آگ و آہن کی بارش کے باوجود تحریک آزادی کے تئیں ہماری عقیدت اور وابستگی جاری رہے گی ۔ ادھرڈیموکریٹک فریڈم پارتی کے ضلع شوپیان کے صدر تنویر احمد کی قیادت میں ایک وفد شہدائے پدگام پورہ کے لواحقین سے تعزیت کے اظہار کیلئے ان کے آبائی گائوں ناظم پورگیا ۔

متعلقہ عنوان :