کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع، سندھ میں گرمی کی لہربرقرار

جمعرات 13 اپریل 2017 16:51

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع، سندھ میں گرمی کی لہربرقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) شہرقائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی دیکھی جارہی ہے تاہم اندورن سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج مسلسل آگ برسا رہا ہے۔شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہورہی ہے لیکن سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بدستور سورج سوا نیزے پر موجود ہے، شدید گرمی اوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بازاراورمارکیٹوں میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں نا ہونے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہونے لگے گا لیکن سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ اب پنجاب اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق چھور، دادو ، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد اور موہن جو داڑو میں 45 ، سکھر، لاڑکانہ اور لسبیلہ میں 44، رحیم یار خان میں 43، مٹھی اور بہاولپور میں 42، بھکر، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو اور نور پور تھل میں 41 جبکہ کراچی سمیت ملتان، خانپور اور بہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :