بھارت اور کٹھ پتلی حکمران کشمیریوں کا جذبہ آزادی توڑنے میں ناکامی کے بعد خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں، پولیس اہلکارعوام کے خلاف کھڑا ہونے کے بجائے تحریک آزادی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، شبیر شاہ
منگل 18 اپریل 2017 17:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک ہی سماج سے ہے اور آپس میں رشتوں اور تعلقات کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔ مقامی پولیس میںشامل سپاہیوں اور افسران کا تعلق اسی مٹی سے ہے اورانہیں بھی یہیں جینا مرنا ہے ۔
ہمارے مساجد اور مقابر ایک ہیں اور ایک ہی ہوا میں سانس لے رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروںکے بچے تعلیمی اداروں میں ہمارے بچوں کے ساتھ زیر تعلیم ہیں ۔حریت پسندنوجوانوں اور طلباء پر مظالم ڈھانے اورانہیں فرضی کیسوں میں ملوث کرنے سے مخاصمت پیدا ہورہی ہے۔ شبیر احمد شاہ نے افسوس کا اظہار کیاکہ چند پولیس اہلکار اعزازات اور عہدوں کی لالچ میں اپنے ہی لوگوں کے مدمقابل کھڑے ہیں اوروہ نوجوانوں کو بے جا گرفتار کرکے معاندانہ فضا پیدا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح زندگی کی ہر شعبے میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں اسی طرح پولیس میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں لیکن پولیس میں باضمیرلوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او جی اور ٹاسک فورس میں شامل اہلکار سمجھ لیں کہ اپنے لوگوں کے خلاف اعلان جنگ کرکے وہ خود بھی ایک ذہنی کشمکش میں مبتلا ہیں اور تنائو اور تذبذب کی زندگی گزاررہے ہیں۔حریت رہنما نے ایس اوجی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کے بجائے ان کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ دریں اثناء شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر پارٹی کا ایک وفد شہید ایس حمید کے یوم شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار شہداء گیااورایس حمید سمیت تمام شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔وفد میںمحمد یوسف میر، ، مولوی بشیر احمد اوراعجاز احمد شامل تھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.