وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے ٹائیں ڈھلکوٹ پل کا افتتاح کردیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:50

وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے ٹائیں ڈھلکوٹ ..
راولاکوٹ / ٹائیں ڈھلکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے ٹائیں ڈھلکوٹ پل کا افتتاح کردیا۔ آزادکشمیر میں پونچھ ڈویڑن کے لاکھوں کی آبادی کو راولپنڈی اسلام آباد کیلئے سفری سہولت میں آسانی ہوگی۔ عوام علاقہ کے مطالبے اور احتجاج پر طویل عرصے کے بعد ٹایں ڈھلکوٹ شاہراہ سمیت پل کی تعمیر مکمل کی گئی۔

ٹائیں ڈھلکوٹ پل کے ذریعے آزادکشمیر کے علاقہ راولاکوٹ کا راولپنڈی سے رابطہ بحال ہوگیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پرممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی۔ سابق وزیرسیاب خالد۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف شاہ۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم احسان خالد کیانی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ورکس طارق شعلہ۔ چیف انجینئر شاہرات شریف ڈار۔

کمشنر پونچھ عطاء اللہ عطاء ۔ ڈی آئی جی پونچھ چوہدری سجاد سمیت عوام علاقہ سمیت سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز کی سربراہی میں تقریب کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔جبکہ ایکسین شاہرات پونچھ ذیشان ممتاز نے افتتاح کے حوالے تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کرائے۔ ادھر ایس پی پونچھ یاسین بیگ نے پولیس نفری کو متحرک رکھا۔وزیراعظم آزادکشمیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :