مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپریل میں 25کشمیریوں کو شہید کیا

پیر 1 مئی 2017 20:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں6کم سن لڑکوں اور دو خواتین سمیت25کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے دو خواتین بیوہ اور 6بچے یتیم ہوئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نہتے مظاہرین کے خلاف پیلٹ، پاوا اور آنسوں گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکی646 شہریوں کو زخمی کردیاجبکہ اس عرصے کے دوران آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی سمیت 427 حریت رہنمائوں، کارکنوں ، طلباء اورنوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔بھارت کی پیراملٹری کے اہلکاروں نے 30خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی جبکہ اس ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے 125 رہائشی مکانات کو مکمل تباہ یا شدید نقصان پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :