پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈ نگ کے خلاف اور حکومت مخالف تحر یک کے تحت ملک بھر میں احتجاجی دھر نوں کا اعلان

نوازشر یف نر یندری مودی کے ساتھ رشتہ داری قائم کر رہے ہیں، نوازشر یف کو بتانا پڑ یگا جنڈل سے ملاقات میں کس کیخلاف سازش کی اگرنوازشر یف کو پیسے چاہئیں تو قوم اربوں روپے دینے کوتیار،خدا کیلئے پاکستان کو بھارت کے آگے نہ بیچو‘ خورشید شاہ نوازشر یف نے مر یم کو بچانے کیلئے بیٹے سے اقبال جرم کروایا ‘نوازشر یف ،مر یم کو ان اور حمزہ شہباز شر یف کو آئوٹ کر نا چاہتے ہیں ‘اب صرف ملک کی سڑکوں گلی محلوں ہی نہیں شر یف فیملی بھی ’’گو نوازگو ‘‘کا نعرہ لگ رہا ہے ‘پانامہ پر بات کر نیوالوں کو نہیں کر پشن کر نیوالوں کو شر م آنی چاہیے ‘اعتزاز احسن پیپلزپارٹی جب کسی حکومت کا تخت الٹانے پر آجاتی ہے تو ضیا ء ‘ مشرف سمیت کوئی بچا اور نہ ہی نوازشر یف بچے گا شریف خاندان کی کر پشن عالمی فورمز پر پکڑی جا چکی ہے ‘ جج ٓصاحبان !دیکھتے رہنا کہیں یہ سپر یم کورٹ میں پانامہ لیک کے ریکارڈ کو آگ نہ لگادیںاگر لوگوں کو روز گار دینے سے ادارے نقصان میں جاتے ہیں تو ہم ایسا کر تے رہیں گے ‘ہر ضلع میں احتجاج کیا جائیگا ‘قمر الزمان کائرہ اور دیگر کا ناصرباغ میں احتجاجی کیمپ سے خطاب

جمعرات 4 مئی 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کا لاہور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے خلاف ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ ‘ لوڈشیڈ نگ کے خلاف اور ’’گو نواز گو ‘‘تحر یک کے تحت ملکر بھر کے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی دھر نوں کا اعلان کر دیاجبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشر یف نر یندری مودی کے ساتھ رشتہ داری قائم کر رہے ہیں مگر قوم انکو کسی صورت ایسا نہیں کر نے دیں گے ‘نوازشر یف کو بتانا پڑ یگا جنڈل سے ملاقات میں کس کیخلاف سازش کی اگرنوازشر یف کو پیسے چاہیے تو قوم آپ کو اربوں روپے دینے کیلئے تیار ہیں مگرخدا کیلئے پاکستان کو بھارت کے آگے نہ بیچو‘آج تک کوئی بھی بھارتی وزیر اعظم کسی پاکستانی لیڈر کے گھر شادی کی تقریب میں شر کت کیلئے نہیں آیا ‘نوازشر یف پانامہ اور ڈان لیکس سے تو بچ سکتے ہیں مگر نوازشر یف سن لیں آپ لوڈٖشیڈ نگ سے نہیں بچ سکتے ‘حکمران اپنے اداروں کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں ایک ٹویٹ پر وزیرداخلہ اداروں کیخلاف پھٹ پڑے ‘ہم نے ہمیشہ جمہو ریت کو بچایا ہے 2014کے دھر نے میں بھی جمہو ریت کا ساتھ دیا ‘6ماہ میں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا جھوٹا نعرہ لگانیوالے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں آج ملک میں14سی46گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز ناصر باغ لاہور میں لوڈشیڈ نگ کے خلاف پارٹی کے احتجاجی اجلاس کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن ‘سنٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ ‘مر کزی سیکرٹری اطلا عات چوہدری منظور احمد ‘پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن ‘لاہور کی صدر ثمینہ خالد کھر گی ‘سید قاسم علی گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئے اور کارکنان گونواز ‘مک گیا تیر اشو نواز ‘گو نواز گو ‘‘گو شہبازشر یف گو کے نعرے لگاتے رہے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نوازشر یف نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے اور بے نظیر بھٹو کے دور کے بعد نوازشر یف نے اقتدار میں آنے کے بعد ہمارے دور میںشروع ہونیوالے پاور کے منصوبوں کو بند کر دیا اور شہبازشر یف 3سی6ماہ میں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں مگر آج 4سال گزارنے کے بعد لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ چکا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں بھی بدترین اضافہ ہو چکا ہے اورحکمرانوں نی480ارب سر کلر ڈیٹ کیلئے بھی پیسے دیئے مگر آج بھی اربوں روپے کا سرکلر ڈیٹ موجود ہے اور ملک میں بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور سر کلر ڈیٹ کی بھی غیر قانونی طور پر ادائیگی کی گئی کس کو کتنے پیسے ملیں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بہت زیادہ رہی ہے مگر آج تیل عالمی منڈی میں سستا ترین ہو چکا ہے لیکن لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ہو رہا ہے پانامہ لیکس اور ڈان لیکس سے تو (ن) لیگ بچ سکتی ہے مگر نوازشر یف اور شہباز شر یف تمہیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہو ریت کیلئے ہمیشہ قر بانیں دیں بھٹو شہید نے پھانسی پر چڑھنے کو تر جیح مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں مگر موجودہ حکومت نے ملک کی دولت سمیت سب کچھ چھین لیا ہے اور (ن) لیگ اداروں کے خلاف سازش کر رہی ہے آئی ایس پی آر کے ٹویٹ پرچوہدری نثار علی خان ادروں پر چڑدوڑے اور کہتے ہیں ہم نے بدلہ لے لیا ہے حکمرانوں اداروں میں ٹکرائو کسی کے مفاد میں نہیں حکمران ریاست پاکستان اور اداروں کو کمزور کر نا چاہتے ہیں نوازشر یف سجن جنڈل کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں بھارت سے دوستی کرتے ہیں یہ وہی بھارت ہے جو ہمارے فوجی جوانوں کو شہید کر تے ہیں اور کشمیر میں پاکستان کا پر چم اٹھانیوالوں کو قتل کر رہا ہے مگر حکمران بھارت کے ساتھ دوستی کر رہے ہیں ‘ نر یندر مودی اور سجن جندل کے ساتھ نوازشر یف رشتے دار ی قائم کر رہے ہیں حکمرانوں کو بتانا پڑ یگا کہ جندل کیساتھ ملکر پاکستان اور اداروں کے خلاف کیا سازش کی ہی اگر آپ بھارت کیساتھ بزنس کیلئے ملاقاتیں کر رہے ہو تو قوم آپ کو اربوں روپے دینے کیلئے تیار ہیں مگرخدا کیلئے پاکستان کو بھارت کے آگے نہ بیچو۔

چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانامہ اور کبھی ڈان لیکس ہم نوازشر یف کے لیکیںقوم کیسامنے نکالتے رہے ہیں گے ‘پانامہ لیکس میں نوازشر یف اور انکے خاندان کی اربوں روپے کی کر پشن بے نقاب ہو چکی ہے اور نوازشر یف آئے روز لندن پہنچتے ہوتے ہیں پانامہ کا معاملہ اب ہر گھر میں پہنچ چکا ہے مر یم نوازشریف کہتی ہے کہ پانامہ پر بات کر نیوالوں کو شرم آنی چاہیے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘ شر م آپ لوگوں کو آنی چاہیے کیونکہ آپ کے خاندان کے کر پشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں جائیداد مر یم نوازکی ہو حسین نوازکی مگر اصل چور نوازشر یف ہے اور اس کا تمہیں حساب دینا پڑ یگا نوازشر یف اصل میں مر یم نوازشر یف کو بچانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے اپنے بیٹے سے اعتراف کروالیا کہ لندن میں جائیدادیں ہماری ہیں تاکہ مر یم پر کوئی حرف نہ آیا مگر اب ڈان لیکس آئی ہے نوازشر یف نے مر یم نواز کو ڈان لیکس کیس سے بچانے کیلئے طارق فاطمی اور سر کاری افسر کی قر بانی دی گئی ہے مگر قوم جانتی ہے کہ اصل میں اسکے پیچھے مریم نوازکا ہاتھ ہے ڈان لیک کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا جب تک اس میں شفاف انکوائری نہیں ہوتی ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑے گے اور چوہدری نثارعلی خان نے ٖڈان لیکس کی کمیٹی کے سر براہ جسٹس (ر) عامر رضا خان کے حوالے سے جو باتیں کیں اس سے عامر رضا خان کی جانبداری بھی متاثر ہو چکیں ہیں اور اگر ٹویٹس زہرقاتل ہیں تو وزیر داخلہ مر یم نوازکی بھی ٹویٹس روکے اگر ایسا نہیں ہوتا تو چوہدری نثار وزیرداخلہ نہیں ایک ملازم ہی سمجھے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مر یم نواز کو ان اور حمزہ شہبا زشر یف کو باہر رکھنا چاہتا ہے اور حکمرانوں کے گھر کے اندر ’’گو نواز گو ‘‘کا نعرہ لگ رہا ہے ۔ مر کزی سیکرٹری اطلا عات چوہدری منظور احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پرپیپلزپارٹی نے لوڈشیڈ نگ کے خلاف اور ’’گو نواز گو ‘‘تحر یک کے تحت ملکر بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی دھر نوں کو اعلان کر دیا ہے اور حکمرانوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب کیے جائیں گے ۔

پیپلزپارٹی سنٹر ل پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے قوم کے سامنے جو ڈرامے کیے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ہم نے احتجاجی کیمپ مینار پاکستان لگانے کا اعلان کیا مگر ہمیں اجازت نہیں دی گئی لیکن جب بلاول بھٹو جلسہ کریں گے تومینار پاکستان پر ہی کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پٹرول150بیرل ڈالر آج ریٹ زمین پر آچکا ہے شہبازشر یف قوم آپ سے سوال کرتی ہے 6ماہ اور ایک سال میں لوڈشیڈ نگ کا وعدہ پورا کیوں نہیں کیا سٹیل ملز ‘پی آئی اے سمیت تمام ادارے تباہی کا شکار ہو چکا ہے قوم حکمرانوں سے قوم سے سوال کرتی ہے آپ نے کیا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف گارڈ فاردر پیپلزپارٹی نہیں کہتی بلکہ سپر یم کورٹ کے 2ججز نے کہا ہے اور حکمرانوں کو اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہیے ۔پاکستان پیپلزپارٹی جب کسی حکومت کا تخت الٹانے پر آجاتی ہے تو تاریخ یاد ہے کہ ضیا ء الحق ‘پر ویز مشرف ‘فاروق لغاری اور اسحاق خان سمیت کوئی نہیں بچا اس لیے اب ہم نے ایک بار پھر آپ کے خلاف نعرہ لگا دیا ہے اس لیے اب آپ کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپر یم کورٹ کے ججز کے ریماکس کے بعد نوازشر یف 2نمبر نکل آئے اور پوری قوم کا نعرہ ہے کہ’’بند ہ نمبر دو نوازگو نواز گو ‘‘شہبا زشر یف کہتے ہیں کہ اگر ہمارے خلاف کر پشن ثابت ہوجائے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یہ بات وہ شر یف برادارن کر رہے ہیں جن کی کر پشن پانامہ سمیت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے اور جب ان سے میٹرو کا حساب مانگا جائے تو ایل ڈی اے پلازہ ‘نندی پور کا حساب مانگنے پر نندی پور میں آگ لگا دیتے ہیں جج ٓصاحبان !دیکھتے رہنا کہیں یہ سپر یم کورٹ میں پانامہ لیک کے ریکارڈ کو آگ نہ لگادیں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نوازشر یف کی رسی کو کھنیچ لیا ہے اس لیے اب نوازشر یف کو کوئی طاقت اپنے انجام سے دوچار ہونے سے نہیں بچا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بے روزگار وں کو روزگار دینے کے الزامات لگائے جاتے ہیں اگر لوگوں کو روز گار دینے سے ادارے نقصان میں جاتے ہیں تو ہم ایسا کر تے رہیں گے اور ہمیں بے روزگار وں کو روز گار دینے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں رو ک سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ آج صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں عمران خان ‘سراج الحق سمیت پوری قوم گو نوازگو کا نعرہ لگا رہی ہے کیونکہ شر یف خاندان کی چوری عالمی فورمز پر پکڑی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کی ایک کے بعد ایک لیک آرہی ہے اور ان لیکوں نے حکمرانوں کی ’’لیکیں ‘‘لگوانی بھی ہیںا ور انکے چیخیں بھی نکالنی ہے اور آج پنجاب میں سر کاری سکولوں ‘ہسپتالوں سمیت ہر جگہ مسائل کا انبار لگے ہیں اور قوم کہتی ہے ’’او شوباز شریف دس سے سہی کیتا کی آ‘‘ہم شہبازشر یف اور نوازشر یف کی کر پشن بے نقاب کر نے کیلئے پورے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور کارکنوں کو اضلاع کی سطح تک متحر ک کیا جائیگا ور لاہور میں بڑے جلسے سے جلسوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا ۔