اسلام آباد ،ْ پنجاب ،ْ خیبر پختون خوا ،ْگلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

جنوبی وسطی پنجاب اور وسطی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

بدھ 10 مئی 2017 13:59

اسلام آباد ،ْ پنجاب ،ْ خیبر پختون خوا ،ْگلگت بلتستان اور کشمیر میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں جنوبی وسطی پنجاب اور وسطی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے زیادہ بارش بگروٹ میں 12،بونجی، استور6،گلگت4، گوپس اور چلاس میں3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48 ،لاڑکانہ 47 ،سکھر اور موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں جنوبی وسطی پنجاب اور وسطی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :