زرداری کے منہ سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھتی اچھی نہیں لگتی ‘یہ قیامت کی بڑی نشانی ہے کہ چور مچائے شور کے مترداف آصف زرداری اور ان کی ٹیم میاں محمدنوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہے

نائب صدر مسلم لیگ(ن)ہٹیاں بالا طارق محمودقریشی کی بات چیت

جمعہ 12 مئی 2017 23:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) نائب صدر مسلم لیگ(ن)ہٹیاں بالا طارق محمودقریشی نے کہا کہ زرداری کے منہ سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھتی اچھی نہیں لگتی یہ قیامت کی بڑی نشانی ہے کہ چور مچائے شور کے مترداف آصف زرداری اور ان کی ٹیم میاں محمدنوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہے‘ آصف زرداری کے تمام ساتھی اربوں روپے کرپشن میں جیل جا چکے ہیں اور اب آصف زرداری کی باری ہے جوش خطابت میں کی گئی وہ اپنی تقاریر کی ریکارڈنگ سن کر شرمندہ ہوتے ہوں گے عمران خان ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وہ ملکی ترقی کا پہیہ چلتے نہیں دیکھ سکتے اس لیئے وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں مگر پاکستان قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک درست سمت بڑھ رہا ہے انشاء اللہ2018کے الیکشن میںمخالفین کو شکست ہوگی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)دوبارہ حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہارنائب صدر مسلم لیگ(ن)طارق محمودقریشی نے کیا انہوں مزید کہا کہ آزادکشمیر میں اپوزیشن کی رکنیت معطل کرنا احسن اقدام ہے توہین رسالت اور خطہ میں انتشار پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وہ پرامن خطہ میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیںآزادکشمیر میں لطیف گروپ مسترد شدہ عناصر ہیں ان کو ریاست کی عوام نے مکمل مسترد کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :