مظفرآباد میں شدید گرمی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پانی غائب عوام کی چیخیں نکل گئی

محکمہ پبلک ہیلتھ اور برقیات نے اپنی آنکھیں اور کان بند کرکے علاقے کو کربلا کا سماں بنا دیا

اتوار 14 مئی 2017 17:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) دارلحکومت مظفرآباد میں شدید گرمی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پانی غائب عوام کی چیخیں نکل گئی ،ْ محکمہ پبلک ہیلتھ اور برقیات نے اپنی آنکھیں اور کان بند کرکے علاقے کو کربلا کا سماں بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کا نظام بھی درہم برہم جہاں پانی کی ضرورت ہے وہاں پانی بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دوسری جانب عوام کا احتجاج اور مظاہرے بھی کام نہ آسکے محکمہ برقیات اور پبلک ہیلتھ نے عوامی مسائل پر توجہ دینے کے عوام کو لولی پاپ پر ٹرخایہ جارہا ہے جہاں ڈیلی 55%عوام پانی سے محروم رہ جاتی ہے ، چھوٹے چھوٹے بچے اور خواتین میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ بعض لوگوں کے پاس ، ایک سے چا ر چار کنکشن لگا رکھے ہیں جِسکی وجہ سے پانی کی وافر مقدار سبزیوں اور کھیتوں میں لگا کر پانی کا ضیاع کیا جاتا ہے جِسکی وجہ سے ایک طرف پانی کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پانی نہیں مِلتا وہاں محکمہ پبلک ہیلتھ کی بے بسی او ر نااہلی چیک اِن بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ 90%پانی ضائع ہورہا ہے اگر اِس پانی کو روک کر استعمال کیا جائے تو نظر انداز ہونے والے علاقوں میں بھی پانی باآسانی سے مِل سکتا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کردے تو پانی کی سپلائی عوام کو مِل سکتی ہے جبکہ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت ِ آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی ۔