
عالمی عدالت:پاکستان کی کلبھوشن کیس میں بھارتی درخواست مستردکرنےکی استدعا
ویاناکنونشن کےتحت عالمی عدالت کادائرہ اختیارمحدود،کیس چلایاجاسکتا،اقوام متحدہ میں تمام جرائم سےبڑاجرم دہشتگردی ہے،سزائےموت دہشتگردی قانون کےتحت سنائی،بھارتی درخواست میں معاملہ توڑمروڑکرپیش کیاگیا،بھارت نےکوئی پاکستانی دستاویزعدالت میں جمع نہیں کروائی،کلبھوشن قونصلررسائی کااہل نہیں تھا۔پاکستانی وکیل خاورقریشی کےعالمی عدالت میں دلائل
ثنااللہ ناگرہ
پیر 15 مئی 2017
18:56

(جاری ہے)
کلبھوشن کوقونصلررسائی کااہل نہیں تھاجس کے باعث قونصلررسائی نہیں دی جاسکتی۔پاکستانی وکیل نے کہا کہ بھارتی درخواست میں معاملہ توڑمروڑکرپیش کیاگیا۔جبکہ بھارت اپنے دلائل میں عدالت کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔
بھارت نے پاکستان سے ملنے والی کوئی بھی دستاویزعدالت میں جمع نہیں کروائی۔بھارت نے عالمی عدالت کوسیاسی تھیٹرکے طورپرلیا،جبکہ بھارت آئی سی جے سے حدسے زیادہ ریلیف چاہتاہے۔پاکستانی وکیل نے بھارتی درخواست کیخلاف تین دلیلیں پیش کیں۔کلبھوشن کاکیس ہنگامی نوعیت کانہیں ہے۔کلبھوشن کیس عالمی عدالت میں نہیں چلایاجاسکتا۔جبکہ تیسری دیل یہ کہ کیس عالمی عدالت کے دائرہ کارمیں نہیں آتا۔کیونکہ ویاناکنونشن کے تحت عالمی عدالت کادائرہ اختیارمحدودہے۔پاکستانی وکیل نے کہا کہ اقوام متحدہ میں تمام جرائم سے بڑاجرم دہشتگردی ہے۔بھارتی دہشتگردکوسزائے موت قانون کے تحت سنائی گئی۔دہشتگردوں کوسزادیناتمام ممالک کی ذمہ داری ہے۔عالمی عدالت نے ایک کیس میں آرٹیکل 41کاحوالہ دیا۔آرٹیکل کے تحت ایمرجنسی معاملے پرعالمی عدالت میں اپیل کی جاتی ہے۔جبکہ 6مہینے بعددی گئی سزاکسی بھی صورت ایمرجنسی میں شمارنہیں کی جاسکتی۔پاکستانی وکیل نے دلائل دیے کہ بھارت نے فرضی پاسپورٹ کے معاملے پرکوئی ردعمل نہیں دیا۔بھارت فرضی پاسپورٹ کے معاملے پرجواب دہ ہے۔انہوں نے عدالت کوآگاہ کیاکہ بھارتی کمانڈرکلبھوشن کوبلوچستان سے گرفتارکیاگیا۔کلبھوشن جعلی پاسپورٹ پرایران سے پاکستان میں داخل ہوا۔کلبھوشن نے دہشتگردی کااعتراف کیا۔گرفتاری پربھارت کوآگاہ کیاگیا۔بھارت نے کلبھوشن کیس میں جلدبازی کی نہ ہی پاکستان نے کی۔جبکہ اب 6مہینے بعددی گئی سزاکوکسی بھی صورت ایمرجنسی میں شمارنہیں کیاجاسکتا۔بھارت عالمی معاہدوں سے ہٹ کرعالمی عدالت میں آیا۔1999ء میں بھارت نے پاکستانی طیارہ گرایا۔پاکستان طیارہ گرانے کا کیس عالمی عدالت میں لے کرگیاتو بھارت نے عالمی عدالت کی حدودکوچیلنج کیاتھا۔بعدازاں عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے کہا کہ کیس کافیصلہ سنادیاجائیگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
-
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
-
مصر میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر اسٹار’یاسمین‘ لڑکا نکلا
-
ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کرلی، ٹرمپ
-
امریکی صدر کا ملک میں پوسٹل بیلٹ نظام ختم کرنے کا عندیہ
-
روس اور یوکرین کی صدور کی ملاقات کرواسکتا ہوں،ٹرمپ
-
امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کا مشورہ
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکورٹی ضمانت منظور کرلی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.