پاکستان و آزادکشمیر کے عوام اپنے حقوق کیلئے کردارادا کریں ،راجہ طارق محمود

موجودہ و سابق ادوار میں آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کا سرعام قتل عام کیا گیا ،وقت آن پہنچا آزادکشمیر کے عوام اپنے حق کیلئے گھروں سے نکل کر اپنے حقوق حاصل کریں ،رہنماء پی ٹی آئی برطانیہ

جمعہ 19 مئی 2017 14:41

پاکستان و آزادکشمیر کے عوام اپنے حقوق کیلئے کردارادا کریں ،راجہ طارق ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) تحریک انصاف کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ طارق محمود نے کہا ہے کہ پاکستان و آزادکشمیر کے عوام اپنے حقوق کیلئے کردارادا کریں موجودہ و سابقہ ادوار میں آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کا سرعام قتل عام کیا گیا ہے جبکہ حکومت میں اسی لڑی کا ایک دانہ ہے جو صرف اپنی مفادات کیلئے ایک مرتبہ پھرپاکستان کے عوام سے یہ کھیل کھیل رہاہے ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کی خواہش مند ہے اوریہی وجہ ہے کہ عمران خان کو پورے پاکستان میں بڑی کامیابیاں نصیب ہورہی ہیں سابق وفاقی وزیر و سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی تحریک انصاف میں شمولیت ایک بہت بڑا کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لیاقت علی جتوئی ایک بڑی صاف شفاف شخصیت کے حامل سیاسی لیڈرہیں جنہوںنے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے اب وقت آن پہنچا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام بھی اپنے حق کیلئے گھروں سے نکل کر اپنے حقوق حاصل کریں ، انہوںنے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے آزاد خطہ کے عوام کو بھیڑ بکریاں تصور کرنے والوں سے کسی بھی صورت اچھے کی امید نہیں لگائی جا سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود مسلم لیگ ن وفاقی کی لونڈی کا کردارادا کر رہی ہے اور اپنے آقائوں کے فیصلے کے خوش اسلوبی کے ساتھ تسلیم کر کے اسلام گڑھ ر اور آزادکشمیر کے عوام کا حقوق کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سابق دور حکومت میں پیپلزپارٹی کو انجمن غلامان فریال تالپور کے نام سے یاد کرتے رہے اور اب مسلم لیگ ن کے کٹھ پتلی رہنماء بھی اسی سابقہ روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :