حکومت آزاد کشمیر اپنی تعین کردہ ترجیحات کے مطابق آزاد خطہ کی ترقی و خوشحالی اور آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھار رہی ہے، فاروق حیدر

وزیر اعظم کمیونٹی ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر پروگرام کا مقصد آئندہ چار برسوں تک آزادکشمیر کے ہر گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن اس پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 7 جون 2017 17:46

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اپنی تعین کردہ ترجیحات کے مطابق آزاد خطہ کی ترقی و خوشحالی اور آئین اور قانون کی بالادستی کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھار رہی ہے ۔وزیر اعظم کمیونٹی ڈویلپمنٹ انفراسٹریکچر پروگرام کا مقصد آئندہ چار برسوں تک آزادکشمیر کے ہر گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اس پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں لیگی کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ہی حکومت خطہ میں میرٹ کی بحالی میں کامیاب ہوئی لیگی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے میرٹ کی بحالی کے لیئے مشکل اور کڑوے فیصلوں میں حکومت آزادکشمیر کا ساتھ دیا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان یہاں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے عوام وفود نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سائلین کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق خطہ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وزیراعظم پاکستان آزادخطہ کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف سے زیادہ کوئی شخصیت کشمیریوں کی ہمدرد نہیںوزیراعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی اور کشمیری عوام سے محبت کا عملی ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دس ارب روپے کا خطیر اضافہ کیابجٹ میں دوگنا اضافہ سے آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور آزادکشمیر بھی دیگر صوبوں کی طرز پر ترقی کا سفر شروع کر سکے گا آزادکشمیر کے عوام سے کیئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے ،آئین و قانو ن کی بالادستی ،میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کے نفاذ کے لیئے عوام بالخصوص لیگی کارکن حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی آزادکشمیر حکومت خطہ میں اصلاحات کے لیئے کوشاں ہے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل سے ہر امیر و غریب مستفید ہو گا اور عوام الناس کو چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیئے بھی دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔