مقبوضہ کشمیر بھارت فورسز کے ہاتھوں طالبعلم کی شہادت کے خلاف آج عام ہڑتال ہوگی تمام کاروباری مراکز دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کے خلاف ماہ رمضان میں بھی محاصروں اور تلاشی کا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے

جمعرات 8 جون 2017 14:25

مقبوضہ کشمیر بھارت فورسز کے ہاتھوں طالبعلم کی شہادت کے خلاف آج عام ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) حریت قیادت کی اپیل پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان عادل فاروق ماگرے کے بہیمانہ قتل کے خلاف عوامی مزاحمت کے اظہار اور غمزدہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج جمعہ کو پوری وادی میں عام ہڑتال کی جائیگی جبکہ بعد از نماز جمعہ بھارت کی الکٹرانک میڈیا کے ذریعے کمشیر اور کشمیری عوام کے خلاف متحصبانہ اور زہر آمیز پروپیگنڈہ پر امن احتجاج کیا جائیگا اس موقع پر تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے اپنے مشترکہ بیان میں حریت قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاورق اور یاسین ملک نے کہا کہ محاصرہ اور تلاشی کارروائیوں کا عمل بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کے خلاف رمضان المبارک کے مہینے میں بھی جاری رکھا ہوا ہے جسکے نتیجے میں درجنوں نوجوان لقمہ اجل بن گئے اور سینکڑوںزخمی ہوے ہیں اور اس بات سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کشمیری عوام خصوصاً نوجوان اور طلباء کے ساتھ اس قدر دشمنانہ رویہ رکھے ہوے ہیں انہوںنے کہا کہ یہ سزا ان صرف اس لئے دی جاری ہے کیونکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں چکا حق انہیں اقوام متحدہ بین الاقوامی برادری اور خود بھارتی قیادت نے دیا حریت قائدین کا کہنا تھا کہ محاصرہ اور تلاشی کے اس بدنام آپریشن کے نتیجے میں شوپیاں ڈگری کالج کے 19سالہ طالبعلم عادل فاروق ماگرے کو ابدی نیند سلادیا گیا بھارتی فورسز کو کشمیر میں انسانوں کے قتل کی نہ صرف کھلی چھٹی دی گئی ہے بلکہ بہادری کے ان کارناموں پر انہیں انعامات سے بھی نوازا جاتاہی

متعلقہ عنوان :