مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم وستم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے ،ْ سعودی بھارت پر دبائو ڈالے ،ْ چوہدری محمد یاسین

دنیا کے کسی ملک میں بھی لوگوں کو اپنے مذہبی معاملاتے سے روکا نہیں جاتا ،ْ کارکنوں سے خطاب

پیر 12 جون 2017 15:57

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم وستم اور بربریت کا بازار ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف وپاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ظلم وستم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے ،ْکشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہم سعودی عرب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔

وہ یہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک لاکھ فوج بھیج کر پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے ۔ مساجدپر تالے لگا دیے گئے ہیں کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے ۔

سحری اور افطاری کے دوران تلاشی اور محاصرے کر کے چادر اور چاردیواری کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ۔ ان حالات میں ہم سعودی عرب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرکے ماہ رمضان المبارک کے دوران کشمیریوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ملے ۔ دنیا کے کسی ملک میں بھی لوگوں کو اپنے مذہبی معاملاتے سے روکا نہیں جاتا لیکن بھارتی حکومت نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے ۔

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 10سے زائد نوجوانوں کو شہید درجنوں کو زخمی کردیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تحریک میں عوام نے جان ومال کی قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں قابض بھارتی افواج نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اقوام عالم ، اقوام متحدہ اور او آئی سی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان مظالم کو رکوائیں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے تتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال سول آبادی کو نشانہ بنایاگیا جس سے دو افراد شہید ہو گئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت تواتر کے ساتھ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ، کوٹلی اور تتہ پانی سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں عالمی برادری اس فائرنگ کا نوٹس لے ۔