این ٹی ایس کے ذریعے سے محکمہ تعلیم میں پیپلز پارٹی کاپھلایا ہواسارا گندھ صاف ہو جائے گا ،ْراجہ مقصود احمد خان

میرٹ کے قتل عام سے پڑھے لکھے نوجوانوں دل برداشتہ ہو رہے تھے ،ْ بیان

پیر 12 جون 2017 15:57

این ٹی ایس کے ذریعے سے محکمہ تعلیم میں پیپلز پارٹی کاپھلایا ہواسارا ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) ٍٍٍآزاد جموں وکشمیر اسمبلی وکشمیر کونسل کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے سے محکمہ تعلیم میں پیپلز پارٹی کاپھلایا ہواسارا گندھ صاف ہو جائے گاسابقہ دور حکومت پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی تھی جہاں رشوت ،اقرباء پروری اور کرپشن کا دور دورہ تھا ،ْمیرٹ کے قتل عام سے پڑھے لکھے نوجوانوں دل برداشتہ ہو رہے تھے ۔

مخالفین کو این ٹی ایس اس لیے ڈرامہ لگ رہا ہے کہ اب انہیں لینے کے دینے پڑنے والے ہیں ۔بغیر کسی امتحان کے رشوت کے زور پر بھرتی کیے جانے والے جلد گھر جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پر انگلیاں اٹھانے والوں نے ماضی میں محکمہ تعلیم کو سیاست کا گڑھ بنا دیا تھا جس کے باعث تعلیمی ادارے پستی کی طرف جارہے تھے این ٹی ایس کے حالیہ امتحان میں دودھ کا دودھ اور پانی الگ ہو گیا ہے اب وہی لوگ آگے آئیں گے جو میرٹ پر پورا اتریں گے ۔

(جاری ہے)

اہل نوجوانوں کو اب نوکریاں رشوت کے ذریعے نہیں بلکہ ان کی قابلیت کی بنا پر بغیر کسی سفارش کے ملیں گی جس سے نوجوانوں میں مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہونے کا شوق بیدار ہوگا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مایوس ہو چکے تھے اب ایسا ہر گز نہیں ہوگا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کریگی جس میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے وسیع منصوبے شامل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا آضافہ کرکے کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

متعلقہ عنوان :