مقبوضہ کشمیر کے رہنما نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی حمایت کردی ،بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

ہفتہ 17 جون 2017 18:08

مقبوضہ کشمیر کے رہنما نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے منتخب رکن اسمبلی انجینئررشید نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ،کشمیر ی رہنما کے اعلان پر بھارتی اینکر پرسن آپے سے باہر ہو گیاجب کے بھارتیوں نے بھی ان کے خلاف مہم چلانا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بھارت کے معروف اینکر ارنب گوسوامی نے مقبوضہ کشمیر سے منتخب رکن اسمبلی انجینئر رشید سے پوچھا کہ آپ میچ کے دوران کس ٹیم کی حمایت کریں گے اس سوال کے جواب میں انجینئر عبدالرشید نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے ،ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور اسی لیے ہم میچ کے دوران پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے اور اس کی جیت کے لیے دعائیں کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جیت پر پوری وادی جشن منائے گی۔کشمیری رہنما کی جانب سے یہ باتیں سننے کے بعد ارنب گوسوامی آپے سے باہر ہو گئے اور گفتگو کے درمیان بھارتی فوج کو بھی گھسیٹ لائے ۔

متعلقہ عنوان :