
بلوچستان کو پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کے لئے کھول دیا، سی پیک خطے کی تقدیر بدل دے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کر رہی ہے بلوچستان میں جلداسٹیل مل اور آئل ریفائنری جیسے منصوبوں کا آغاز ہو گا، نواب ثناء اللہ خان زہری کی نیپال کی سفیرسیوالمسل ادھیکاری سے بات چیت
جمعرات 22 جون 2017 23:19

(جاری ہے)
نیپال کی سفیر نے ان میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے نیپال کی سفیر کو آگاہ کیا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے حکومتی اقدامات کی مثبت نتائج سامنے آرے ہیں جلد بلوچستان میں اسٹیل مل اور آئل ریفائنری جیسے منصوبوں کا آغاز ہونے جارہاہے جبکہ کینیڈا کی حکومت کے ساتھ ایک ہزار میگاواٹ شمسی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کے منصوبے کو بھی عملی جامع پہنایا جارہاہے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، صاف پانی کی فراہمی اور امن و امان انکی حکومت کی ترجیحات ہیں، ملاقات میں کھیل وثقافت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں نیپال اور بلوچستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ان شعبوں میں کھلاڑی ، طالب علموں اور فنکاروں کے وفود کے دوروں کا اہتمام کرتے ہوئے روابط میں اضافہ کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیپال کی طرح بلوچستان بھی خوبصورت مناظر سے بھر پور خطہ ہے جہاں سیاحت کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ۔ ہم سات ہزار سال پرانی مہر گڑھ تہذیب کے وارث ہیں اور ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت اور دیرینہ روایات پر فخر ہے۔ نیپال کی سفیر نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور بلدیاتی اداروںکی مضبوطی پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے چمپین ٹرافی میںپاکستان کے فتح پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں نیپال کی دورے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
-
خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی
-
صدر پوٹن سے 'بہت جلد' ملاقات کا امکان ہے، ٹرمپ
-
شام: سویدا میں جنگ بندی معاہدہ کے باوجود فرقہ وارانہ تصادم جاری
-
کانگو: روانڈا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے حملوں سے امن کو خطرہ لاحق
-
فلسطینی علاقوں میں این جی اوز کے خلاف ممکنہ اسرائیلی کارروائی پر تشویش
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کے تجارتی مسائل معاشی ترقی میں رکاوٹ
-
ہیروشیما برسی: جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو لاحق وجودی خطرے کا خاتمہ ضروری
-
میں اس "ڈاکو، ڈفر الائنس" کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا
-
نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں تجارتی خسارے میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.