مقبوضہ کشمیر میں یوم قدس اور یوم کشمیرمنایا گیا،زبردست احتجاجی مظاہرے ، حریت رہنماء نظر بند
بھارتی پولیس اہلکاروںکا مختلف علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال ،متعدد افراد زخمی ہوگئے
جمعہ 23 جون 2017 19:03
(جاری ہے)
محمد یاسین ملک نے چرار شریف میں بہت بڑی ریلی کی قیادت کی ۔
حریت رہنمائوں آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، محمد یوسف نقاش، جاوید احمد میر ، نور محمد کلوال اور مسرور عباس نے بھی ریلیوں اور مظاہروںکی قیادت کی ۔ شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور پاکستانی پرچم لہرائے ۔ بھارتی پولیس اہلکاروںنے مختلف علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ علاقے کی مختلف مساجد میں کشمیر اور فلسطین کے عوام کوانکا حق خودارادیت دلوانے کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں۔ گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوںکے قتل پر سوگ کیلئے پلوامہ ، کاک پورہ ، اونتی پورہ ، ترال اور دیگر علاقوںمیں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ بانڈی پورہ کے علاقے اجس اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو مظاہرے اور ریلیاں نکالنے سے روکنے کیلئے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پابندیاں نافذ کر دیں۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی ناکہ بندی کر کے لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انتظامیہ نے تمام حریت رہنمائوں بشمول سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی ، مختار احمد وازہ اور ظفر اکبربٹ کو گھروں میں نظربند یا زیر حراست رکھا ۔ حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میں پورے مقبوضہ علاقے میںجاری گرفتاریوں کے سلسلے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں شہریوںکے قتل عام میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے پر بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم بعض کشمیری طلباء کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.