ریمنڈ ڈیوس کی کتاب نے پاکستانی سیاست دانوں کی قلعی کھول دی ہے ،چند ٹکوں کی خاطر وحدت پاکستان کا سودا کر نے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق وزیر حکومت دیوان غلام محی الدین کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 جولائی 2017 20:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) ریمنڈ ڈیوس کی کتاب نے پاکستانی سیاست دانوں کی قلعی کھول دی ہے ،چند ٹکوں کی خاطر وحدت پاکستان کا سودا کر نے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، زرداری اور نواز شریف کو ریونڈیوس نے سگے بھائی گردانتے ہوئے عمران خان کا موقف درست ثابت کر دیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وزیر حکومت ایم ایل اے دیوان غلام محی الدین نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دس جولائی میاں نواز شریف کی سیاسی رخصتی کا دن ہے ان کی ڈولی پورے احترام سے ٹائیگر اٹھائیں گے اور اس کے حواری پاکستان و آزاد کشمیر میں نیم پاگل ہو چکے ہیں جو آئے روز اوچھی حرکتوں کے ذریعے عوام الناس کو تھانہ کلچر کے ذریعے خوفزدہ کر کے اور زہریلے انجکشنوں ،مار دھاڑ کے ذریعے ختم کر نے کے در پے ہیں یہ عناصر سیاسی افرا تفری کا ماحول پیدا کر کے اپنی برتری حاصل کر نا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت اور وہ خود مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں بیوروکریسی ان پر پوری طرح حاوی ہو چکی ہے انہیں اپنے قائد کی طرح مستعفی ہو نے کیلئے کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں رہی اب صرف انہیں غیرت کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :