مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے برہان وانی کی پوسٹس ہٹوا دیں،پاکستان میں متعدد صارفین کے اکائونٹس بلاک

ہفتہ 8 جولائی 2017 21:43

سرینگر/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے برہان وانی کی پوسٹس ہٹوا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبھارتی حکومت کے اثر و رسوخ اور فیس بک انتظامیہ کی دہری پالیسی کے مرہون منت فیس بک نے برہان وانی کی پوسٹس ہٹا دی ہیں جبکہ پاکستان میں بھی متعدد صارفین کے اکائونٹس بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی نہیں، یوٹیوب سے بھی برہان وانی سے متعلق ویڈیوز بلاک ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔