بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیری نوجوان شہیدکردیئے

سرینگر میں احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ کا استعمال

پیر 10 جولائی 2017 16:56

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیری نوجوان شہیدکردیئے
سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کوبھارتی فوج کی 19انفنٹری ڈویژن نے ضلع کے علاقے نوگام میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ایک آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے اور ان کو ایک جھڑپ کے دوران شہید کیاگیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے پانتہ چوک میں احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے دو خواتین سمیت متعدد افرادکو زخمی کردیا۔ بھارت کی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے علاقے میں پیر کو صبح ایک ڈرائیور کو بلاجوازتشدد کانشانہ بنایا تھا۔ احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں ہائی وے پر ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ ادھر بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد سے حریت کارکن حسین وگے کو گرفتار کرلیاہے۔