بھارتی فوج کی کوٹلی ، راولاکوٹ ، عباس پور پر شدید گولہ باری ‘339خاندان نقل مقانی کرکے راولاکو ٹ پہنچ گئے

منگل 11 جولائی 2017 17:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے کوٹلی ، راولاکوٹ ، عباس پور کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے باعث 339خاندان نقل مقانی کرکے راولاکو ٹ پہنچ گئے جس میں سے 5سو خاندانوں کو سرکاری سکولوں میں رکھا گیا ہے ،ْ جبکہ دیگر کو عارضی خیمہ بستی میں منتقل کیا گیا ہے ۔کُل 15سو افراد نے عباس پور اور تتری نوٹ سے نقل مقانی کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر درندگی کی انتہاء ،سول آبادی پر گولہ باری کے باعث مختلف مقامات سے جبکہ کوٹلی ، نکیال ، کھوئی رٹہ ، درہ شیر خان کے مقامات سے سینکڑوں خاندانوں نے کوٹلی شہر کی جانب نقل مقانی کی جبکہ عباس پور،تتری نوٹ سمیت دیگر مقامات سے 339خاندانوں نے نقل مقانی کی ،کُل15سو افراد مختلف مقامات پر عارضی خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں جبکہ 50خاندانوں کو سرکاری سکولوں میں رہائش دے رکھی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سجاد حسین کے مطابق نقل مقانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کرینگے جبکہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مختلف خاندانوں کو رہائش فراہم کرنی ہے ۔بہت جلد اس پر بھی قابو پایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :