وزیر اعظم ملزم ہیں،مجرم نہیں،مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں
محض الزامات پر آصف زرداری ِ ، یوسف گیلانی اور راجہ پرویز نے استعفے نہیں دیے تو نواز شریف کیسے دیں گی، سیاسی جماعتوں کو توڑنے کی روایت بھی ختم ہونی چاہئے، سیاسی اقدار سے عاری ہجوم سے سیاسی کلچر خراب ہوا، مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان پیر اعجاز ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 16 جولائی 2017 18:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ جس نے کرپشن کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، اسے سزا ملنی چاہیے،محض الزامات سامنے آنے پر حکمرانوں کے ازخودمستعفی ہونے کی روایت پاکستان میں نہیںاور نہ ہی اس کے لئے حالات سازگار ہیں۔
ماضی میں سابق صدر آصف علی زرداری ِ ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے استعفے نہیں دیے تو نواز شریف کیسے دیں گی سیاسی روایات پر عمل کرنے اور اعلیٰ اقدار کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اب تو یہ باتیں چھپی نہیں رہیں کہ ان تحریکوںکے پیچھے کوئی نہ کوئی ہاتھ ہوتا ہے، جس کے مقاصد کئی جہتوں سے ہوتے ہیں۔ دھرنے دیے گئے،احتجاج کئے گئے اور سب کا مطالبہ استعفے ہی تھا۔ میموگیٹ اور سوئس اکاونٹس پر بھی شور مچایا گیا اور مطالبہ استعفے اور اقتدار چھوڑنا ہی تھا۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے کی روایت بھی ختم ہونی چاہئے۔ چونکہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں، فوج ، عدلیہ اور کسی دوسرے ادارے کا یہ کام نہیں۔اس کے ساتھ سیاسی جماعتوں میں افراد کی بجائے ، منشور اور ایشوز کو اہمیت دی جانی چاہیے، احتساب کا عمل خود سیاسی جماعتوں میں ہوتاتو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے جس کا قوم اور ملک کو سامنا ہے۔ البتہ پیر اعجاز ہاشمی نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے پاس متعدد آپشن موجود ہیں، انہیں صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے بحران کو حل کرنا چاہیے ۔جذباتیت اور کسی بھی غیر سیاسی فیصلے سے مشکلات مسلم لیگ ن اور خود شریف خاندان کوبھی آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جذبات پر قابو پاتے اور آصف زرداری کی طرح خاموش رہتے تو شاید انہیں اس بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔مگر پارلیمنٹ اور قوم سے علیحدہ علیحدہ خطاب اور ان میں تضاد نے حالات خراب کئے ہیں۔ جس کا شاید انہیں بھی اندا ز ہ نہیں تھا،انہیں وزیروں مشیروںنے خراب کیا۔ جبکہ دوسری طرف سیاسی روایات اور اقدار سے عاری ان افراد کا ہجوم ہے، جن کی سیاسی تربیت نہیں ہوئی، مختلف جماعتوں سے آئے لوگ مفادات کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں، وہ صرف گالی گلوچ اور دھمکیوںکو جانتے ہیں، جس سے سیاسی کلچر خراب ہوا۔ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہی ہے ،جسے باربار کی آمریتوں نے نقصان پہنچایا، سیاسی کارکنوں نے ہر دور میں قربانیاں دے کر عوامی نمائندگی کے حق کو بچایا وہ حکومتیں فوجی آمروں کی ہوں یا سول بادشاہتیں۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو انصاف حاصل ہے اور نہ ہی بنیادی ضروری سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔ جس سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے، جبکہ میڈیا کی توجہ بھی صرف سیاسی ایشوز پر ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.