بھارت کی لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی

فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت اور بچہ شہیدہوگئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش

منگل 18 جولائی 2017 18:46

بھارت کی لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی
سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عورت اور بچہ شہید ہوگئے تاہم پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چاہی ، بروہ، ڈل کھمبہ میںشہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوانسالہ عورت یاسرہ بی بی اور 10سالہ بچہ محمد عامر ولد منصف داد ساکن تنڈر سماہنی شہید ہوگئے جبکہ بچے کا والد منصف داد شیل لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :